کیل Pimples
مہاسے ایکنی سیاہ داغ Acne
چھائیاں کلف Freckles
نوجوان لڑکیوں, لڑکوں کیلیے
یہ بیماریاں اگرچہ بظاہر زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتیں لیکن اگر ان کے رفع کرنے کی تدابیر نہ کی جاے تو جسم اور چہرہ کی خوشنمائی کو برباد کر کے حسن و جمال میں ضرور خلل انداز ہوتی ہیں,
کیل چکنائی پیدا کرنے والی غدودں کی رطوبتوں کے بند ہو جانے پر یہ مرض پیدا ہوتا ہے, کیل نکل آتے ہیں, جوانی میں یہ مرض زیادہ ہوتا ہے, حیض ماہواری کے نقص بےقاعدگی کی وجہ سے جوان عورتوں میں,
👨نوجوانوں میں مشت زنی کثرت احتلام کی بدعادت کی وجہ سے ان کا ہاضمہ خراب بوجہ عصبی کمزوری کے خراب ہو جاتا ہے تو ان کو مرض تنگ کرتا ہے
💑چہرے پر چھوٹی چھوٹی سخت قسم کی گول پھنسیاں ہوتی ہیں, جو اول سرخ رنگت کی ہوتی ہیں, جب یہ دانے پک جاتے ہیں پرانی ہوں تو ان میں سے کیل اور پیپ پڑ جاتی ہے,
یہ متعدی مرض ہے ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے
اسباب
💑شباب ایام جوانی میں عموماً , حدت خون, فساد خون, خون کی خرابی, ہاضمہ کی خرابی, جگر کی خرابی اور کمی خون, قبض کے رہنے سے, تیز گرمی دھوپ میں رہنے سے رخساروں پر سیاہ مائل داغ ہو جاتے ہیں, جس کو کلف یا جھائیں پڑنا کہتے ہیں, مرغن غذا کباب
میلا کچیلا رہئنا, گرد و غبار , گرم اور ردی غذا کے کھانے سے اور شراب پینے وغیرہ
💏عورتوں کے ایام یا ماھواری رک جانے سے گردن یا رخسار پر جھاہئیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور کبھی ایام حمل میں چہرے پر مہاسے سیاہ داغ ,عموماً ناک پر چہرے رخساروں پر دانے نکل آتے ہیں جو بڑھتے رہتے ہیں, پر بعض دفعہ سینے پر چھوٹے چھوٹے نوکیلے دانے پیدا ہو جاتے ہیں جو سخت اور سرخ بعد میں پک جاتے ہیں اور ذرہ پیپ خارج ہوتی ہے,
علاج
😳خرابی خون ہو تو شربت صافی ہر وجہ سے لازمی دو چمچ گلاس پانی میں ملا کر نہارمنہ استعمال کریں,
👥دواے مصفی خون
ہلدی 5 گرام, آملہ 10 گرام, ہرڑ 20 گرام, نیم کے تازہ پتے خشک 100 گرام تمام کوٹ چھان کر سفوف بنالیں,
مقدار استعمال آدھے سے ایک چمچ پانی سے بعد غذا دن میں دو تین بار,
👈جگر کی خرابی ہو تو شربت دینار دو چمچ پانی میں ملاکر دن میں دو بار
👩ایام کی خرابی ہو تو اس کا علاج کریں,

👈چھائیاں دور کرنے کے لئے کف دریا آب لیموں میں گھس کر لگائیں,
👈حسن یوسف باریک پیس کر روغن چنبیلی یا ملائی میں ملا کر لگانا مفید ہے,
👈پوست سنگترہ دو تولہ, ہلدی چھ ماشہ, صندل سفید, بالچھڑ, ناگرموتھ, چھڑیلہ, مغز بادام ہر ایک چھ ماشہ, کنجد ایک تولہ سب کو پیس کر میدہ گندم دو تولہ ملا کر روغن چنبیلی ایک تولہ شامل کر کے روزآنہ رات کو چہرے پر مل کر سو جائیں, صبح کو کاربالک صابن یا اچھے صابن سے منہ کو دھو لیں,
🌙ابٹن مہاسہ
ترمس, تخم باقلا, تخم خشخاش مغز خربوزہ, مغز بادام ہر ایک چھ ماشہ, زعفران تین ماشہ سب کو باریک پیس کر اس میں سے تھوڑا سا لے کر پانی ملا کر ضماد کرئین, دو گھنٹہ بعد منہ دھو کر روغن چنبیلی تھوڑا سا چہرے پر مل لیا کریں,
👈اگر مادہ کا غلبہ سے ہو تو حب ایارج کا مسہل دے کر تنقیہ کرائیں, ایک دو معمولی مسہل دیں, جب مادہ صاف ہو جاے تو تصفیہ خون کیلیے عرق مرکب مصفی خون یا شربت عناب دو تولہ, پانی میں ملاکر چند یوم پلائیں
غلبہ خون اور فساد خون ہو تو نمکین مسہل دینا فائدہ کرتا ہے,
🍺 شربت عناب بہت مجرب ہے, عناب ایک پاو جوکوب کرکے پانی ڈیڑھ سیر میں جوش دیں جب آدھا رہ جاے تو مل چھان کر چینی حسب ضرورت شامل کرکے قوام شربت بنالیں, دو تولہ سے چار تولہ پانی میں ملا کر استعمال کریں,
🍓رشک
گل سرس, لودھ پٹھانی, صندل سرخ, ناگیسر ہموزن کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں, ایک تولہ لے کر دہی میں ملا کر چہرے و جسم پر ملیں, ایک دو گھنٹہ بعد دھو ڈالیں, چہرہ نہایت خوبصورت نکل آے گا, داغ چھائیاں وغیرہ دور ہو جائیں گے, جسم نرم ملائم ہوگا,

🍳گندھک آملہ سار, ہلیلہ, بلیلہ,آملہ تمام ہموزن کوٹ کر تین سے چار ماشہ تک صبح تازہ پانی سے کھانا مجرب ہے, دس بارہ روز تک استعمال کافی ہے, اعلے درجہ کا مصفی خون ہے,

🌺چہرے کی جھریاں دور کرنے کیلیے نسخہ
عرق گلاب, روغن بادام اور پھٹکڑی ہر ایک 100 گرام لے کر 4 انڈوں کی سفیدی میں ملا کر ہلکی آگ پر پکائیں, جب گاڑھی لیس کی شکل اختیار کرے اسے رات سوتے وقت چہرے پر مالش کریں, اچھے نتائج ملتے ہیں,
🌞رنگ نکھارنے کیلیے آسان طریقہ
دو چھٹانک پالک میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے ابال لیں, چٹکی بھر نمک اور ایک چمچ شہد شامل کیجیے اور چھان کر ہر صبح پی لیں, ایک دو ماہ میں چہرے کا سرخ سفید رنگ دیکھ کر آپ خود حیران ہونگے,
🍜آرد مسور, آرد باقلا, آردجو, پوست سنگترہ, سوڈا بائیکارب ہر ایک تولہ, مغز بادام آڈھائی تولہ, ادویات کوٹ چھان کر مکس کر لیں, حدب ضرورت سفوف پانی میں ملا کر رات سوتے وقت چہرہ پر ملیں, صبح نیم گرم پانی اور انٹی سپٹک صابن سے دھو دیں, بعد ازاں خوشبودار عمدہ تیل یا ناریل کا تیل ملیں, چند روز میں دیکھنے والے کو صنم قاتل کا دھوکا ہو گا, بدرمنیر
👈کمی خون ہو تو شربت فولاد دو چمچ پانی یا دودھ میں ملا کر دن میں دو بار, خون پیدا کرنے والی غذا استعمال کریں
👄اکسیر مہاسہ
بربریس ایکی فولیم کیل مہاسوں کے لیے اکسیر ہے, مدر ٹنکچر 5 سے 15 قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار, پھنسیاں خواہ خشک یا پیپ دار, چہرے کے ضدی کیلوں اور جسم کے کھردرا پن کیلیے, چنبل کی اعلے دوا ہے,
😎گریفائیٹس 3x گولیاں دو عدد دن میں تین چار بار یا سی ایم کی چند خوراکیں ہفتہ بعد,
👈بیلاڈونا غلبہ خون والے مریض و مریضہ کے لیے
👩پلساٹیلا مدر ٹنکچر/30 نوجوان مستورات ماہواری کے نقص ہو چہرہ زرد تلوے ہتھلیاں گرم رہتے ہوں,
👨فاسفورک ایسڈ کیو /200 قطرے دس عددکمزور جوان اشخاس
👥ہائیڈروکوٹائیل خون کی خرابی یا لڑکیوں میں ماہواری کی بےقاعدگی
آرسنک برومیٹم, آرم میور نیٹرو, انٹی ٹارٹ, تھوجا, کالی بروم جنسی بےاعتدالی
👈وٹامن اے کیپسول ایک دن میں تین بار,
پرہیز
ردی فاسد اور ثقیل اور میٹھی چیزیں گڑ تیل کی تلی ہوئی اشیاء .

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s